توشہ خانہ ٹو کیس: اپیلوں پر اعتراضات کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات جاری

0
7

توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پرآفس اعتراضات پراسلام آباد ہائیکورٹ نےاہم ہدایت جاری کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس خادم حسین سومرونےعمران خان اوربشریٰ بی بی کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ دونوں کی جانب سےبیرسٹر سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ دوبارہ آپ کےپاس آنےپرمعذرت چاہتاہوں ،آفس نےکچھ اعتراضات لگائےتھے۔ میں نے اپیل وقت پر دائر کی، 20 دسمبر کو سزا کا فیصلہ ہوا 29 دسمبر کو اپیلیں دائر کی اور اپیلیں دائر کرتے وقت مصدقہ نقل فیصلے کی اپیلوں کے ساتھ لگائی تھیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نےبتایا کہ آفس نے اعتراضات کے حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا تھا، جب ہم نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی تو 14 فروری کوہمیں بتایا گیا آپ کی اپیلوں پر اعتراض ہے۔ طے شدہ اصول ہے اپیل ایک دفعہ دائر ہو جائے تو اس کو وقت پر ہی دائری کہیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کے مطابق غلطی ہمارے طرف سے نہیں ہے۔
عدالت نےریمارکس دئیےکہ 21 اور 22 سال وکالت کے بعد یہ ہے کہ وکیل جب اپنی فائل چھوڑ دیتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔اس موقع پرعدالت نے آفس اعتراضات اونچی آواز میں پڑھنے کی ہدایت کی۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آفس نے اعتراض لگایا کہ وقت کے اندر اعتراضات ختم نہیں کیے، آفس نے جب اعتراضات لگائے ہمیں اس کے حوالے سے نہیں بتایا۔
عدالت نے سلمان صفدر کو متفرق درخواست پڑھنے کی بھی ہدایت کی۔ سلمان صفدر نے کہا کہ میں سزا معطلی کی درخواست لیکر آپ کے پاس آیا ہوں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ جو آفس اعتراض ہے وہ آپ کی متفرق درخواست نہیں ہے۔

Leave a reply