برطانیہ نے نئےسفری قوانین نافذکردئیے

سیر و سیاحت کیلئے برطانیہ آنیوالے مسافروں کیلئے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے گئے۔ نیا ٹریول سسٹم ، امریکا اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نافذ العمل ہوگا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی، جسے (ای ٹی اے) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، سے امیگریشن سسٹم میں بہتری آئے گی ،تاہم نئے سسٹم کے نفاذ سے ایسے افراد جو برطانوی پاسپورٹ کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ،سمیت دوہری شہریت کے حامل لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
نئے قوانین کا اطلاق 85 مختلف ممالک کے لوگوں پر ہوگا۔ای ٹی اے چھ ماہ تک برطانیہ میں رہنے کی اجازت دے گا، یہ دو سال تک یا آپ کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے تک سفر کیلئے اہل تصور ہوگا، جو سیاحت، کاروبار یا قلیل مدتی مطالعہ جیسے وزٹ کیلئے یہ کارآمد ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی یا آئرش شہریوں کو ملک میں آنے جانے کیلئے ای ٹی اے یا ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔















