پاکستان اور یو اے ای کا خطے میں امن و استحکام پر اتفاق

0
11

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نےخطےمیں امن واستحکام پراتفاق کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے یو اے ای پر حالیہ حملوں پر تشویش بھی ظاہر کی۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن اور استحکام کی ضرورت پر اتفاق کیا اور پاکستان و یو اے ای کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

Leave a reply