مشرق وسطیٰ میں جنگ:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈاضافہ

0
7

مشرق وسطیٰ میں جنگ کےباعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
28فروری کوامریکااوراسرائیل نےمذاکرات کےدوران  ایران پرحملہ کیاتھا،جس کے نتیجےمیں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ فوجی قیادت شہیدہوگئی ۔جس کےباعث ایران نےآبنائے ہرمز کو بندکردیا تھا جس کی وجہ سے دنیابھرمیں خام تیل کی قیمتوں میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔
ڈبلیوٹی آئی اوربرینٹ خام تیل کی قیمت میں30فیصدتک اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل 29.21فیصداضافےسے117ڈالرفی بیرل کاہوگیا،جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت26.9فیصداضافے کےبعدفی بیرل قیمت177.6ڈالرہوگئی۔

Leave a reply