پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس 13 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

0
9

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کےاثرات پاکستانی معیشت پربھی جاری ہے،پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس میں مسلسل مندی کےباعث آج 13ہزار سے زائدپوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کےپہلےروز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکاآغاز مندی سے ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 9780 پوائنٹس کمی سے 147715 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کے ایس سی 30 انڈیکس 6.39 فیصد کم ہوا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔
سرکٹ بریک کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس 13050 پوائنٹس کمی سے 144445 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید منفی رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کےایس ای ہنڈرڈانڈیکس ایک ہفتے کے دوران 10,566 پوائنٹس کمی کے بعد 157,496 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 10217پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں 3.28 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1231 ارب روپے کم ہوکر 17698 ارب روپے ہوگئی۔

Leave a reply