12 لاکھ نان فائلر تاجروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ موخر

0
17

حکومت نے12 لاکھ نان فائلر تاجروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ موخرکردیا۔
حکومت نے نئے فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل نہ ہونے والے تقریباً 12 لاکھ نان فائلر دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ موخر کر دیا جبکہ انھیں مزید 3ماہ کی مہلت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس حکام نے رواں ہفتے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے سامنے دو تجاویز پیش کی ہیں۔پہلی تجویز کے تحت تاجروں کو 31 جنوری 2027 تک مہلت دی جائے گی، تاہم تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر زیادہ سے زیادہ 85 ہزار روپے سرچارج ادا کرنا ہوگا، جو معمول کے ٹیکس نظام کے تحت عائد جرمانے سے 90 ہزار روپے کم ہے۔

Leave a reply