میٹا کاواٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچر پر تیزی سے کام جاری

0
8

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، میٹا کا مقبول ترین ایپ کیلئے نئے فیچر پر تیزی سے کام جاری، انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے چیٹ کے انداز کو مزید جدید بنانے جا رہا ہے۔
کمپنی نے گفتگو کو زیادہ نرم اور جدید شکل دینے کیلئے گول چیٹ ببل ڈیزائن متعارف کروانا شروع کر دیا ہے۔ فی الحال اس اپڈیٹ کو اینڈرائیڈ کے چند منتخب بِیٹا صارفین کے ساتھ آزمایا جا رہا ہے، جبکہ پلیٹ فارم اپنے میسجنگ تجربے کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔نئے ڈیزائن کی جھلک پہلے بھی ایک بِیٹا ورژن میں سامنے آئی تھی، تاہم اب یہ فیچر گوگل پلے سٹور کے ذریعے جاری ہونیوالے تازہ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن انسٹال کرنیوالے کچھ صارفین کو دکھائی دینا شروع ہو گیا ہے۔
اس نئے انداز میں پرانے نسبتاً نوکیلے اور زاویہ دار میسج ببلز کو تبدیل کر کے مکمل گول کنارےوالے، گولی نما (پِل شیپ) ببلز متعارف کرائے گئے ہیں۔ پچھلے ڈیزائن کے مقابلے میں یہ ببلز قدرے لمبے اور زیادہ ہموار دکھائی دیتے ہیں، جس سے پوری چیٹ سکرین پہلے سے کہیں زیادہ ہلکی، صاف اور جدید محسوس ہوتی ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کے پیغامات کے ببلز زیادہ مستطیل اور سخت کناروں والے ہوتے تھے،اگرچہ وہ ترتیب میں قدرے کمپیکٹ تھے، لیکن بعض اوقات کچھ حد تک بھاری اور بلاکی محسوس ہوتے تھے۔ نئے ڈیزائن کا مقصد ان سخت لکیروں کو نرم بنانا اور گفتگو کے انٹرفیس کو زیادہ صاف، خوشگوار اور جدید بنانا ہے۔

Leave a reply