ٹیکس چوری کےسدباب کیلئے ایف بی آرانفورسمنٹ کومؤثربنائے،وزیراعظم

0
6

وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت دی کہ ٹیکس چوری کےسدباب کیلئے ایف بی آرانفورسمنٹ کومؤثربنائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آرکےامورپرہفتہ وارجائزہ اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلے کیےگئے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئےزیادہ پیدارواری شعبوں کودائرہ کارمیں لانےکی ہدایت کی ،یہ بھی ہدایت دی کہ ٹیکس چوری کےسدباب کیلئے ایف بی آرانفورسمنٹ کومؤثربنائے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوملک میں تیارادویات کی سیریلائزیشن جلدکرنےکی ہدایت دی گئی ،وزیراعظم نے ٹیکس دہندگان کےلئے آٹوٹیکس سسٹم مزیدبہتربنانےکی ہدایت کی اورڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم ،آئرس اوردیگرایپ کواردواوردیگرمقامی زبانوں میں بنانےکی ہدایت دی ۔
پرال کی ایگزیکٹیوٹیم میں میرٹ کی بنیادپرماہرین کی بھرتیوں پرمعاشی ٹیم کی پذیرائی ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایف بی آرمحصولات میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کرے۔

Leave a reply