
اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان کے مقام پر کئی جگہوں سے ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔ جبکہ شانگلہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔















