پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل:حکومت کاپائلٹ پروجیکٹ شروع کرنےکااعلان

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کاعمل مکمل ہونےپرحکومت نےآئندہ ہفتےکئی شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنےکااعلان کردیا۔
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے حکومت کو مزید 3 ملین ڈالر حاصل ہوں گے، جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کو اس عمل سے 51 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملے گا۔فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
وزیرآئی ٹی شزافاطمہ کاکہناتھاکہ فائیو جی اسپیکٹرم سے ہم ٹیکنالوجی کے نئے میدان میں داخل ہو رہے ہیں، آج سے فور جی کی سروس بہتر اور فائیو جی لانچ کردی جائے گی۔ فائیو جی کی بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا اور 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے آن لائن بولی میں حصہ لیا، پی ٹی اے ہیڈکوارٹر زمیں ہونے والی پوزیشننگ نیلامی کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں نے 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی لگائی۔













