عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ

0
9

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہونےسےبرینٹ خام تیل 103.14ڈالرفی بیرل پربندہوگیا۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ اورآبنائےہرمزکی بندش کےباعث خام تیل کی سپلائی متاثرہورہی ہےجس کی وجہ سےخام تیل کی قیمت میں روزانہ کی بنیادپرردوبدل ہورہاہے۔
بین الاقوامی مارکیٹس میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں2.67فیصداضافہ ہونےسےبرینٹ خام تیل 103.14ڈالرفی بیرل پربند ہواجبکہ امریکی ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت میں3.11فیصداضافہ ہونے سے98.71 ڈالرفی بیرل پربندہوا۔

Leave a reply