یواےای صدراورسعودی ولی عہدکےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ،فوجی کشیدگی روکنے پرزور

صدریواےای شیخ محمدبن زایدالنہیان اورسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نےفوجی کشیدگی فوری روکنےکی ضرورت پرزوردیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطےکی موجودہ صورتحال اوربڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر گفتگو کی۔یواےای کےصدراورسعودی ولی عہدنےخطےاورعالمی سلامتی کودرپیش خطرات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئےایران کےمسلسل حملوں کوعلاقائی ممالک کی خودمختاری اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔
اس موقع پرشیخ محمدبن زایداورمحمدبن سلمان نےفوجی کشیدگی فوری روکنےکی ضرورت پرزوردیا۔مسائل کےحل کےلئےسنجیدہ مکالمےاورسفارتی ذرائع کوترجیح دینےپراتفاق کیاگیا،دونوں رہنماؤں نےخطےمیں امن ،سلامتی اوراستحکام کےتحفظ کی اہمیت پرزوردیا۔














