اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزاملنی چاہیے،عباس عراقچی کاعالمی برادری سےمطالبہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےعالمی برادری سےمطالبہ کیاہےکہ اسرائیل کو ان جنگی جرائم کی سزاملنی چاہیے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اپنےبیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہناہےکہ ایندھن کےڈپوؤں پراسرائیلی بمباری عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایندھن کےذخائرکونشانہ بناناماحولیاتی تباہی اور’’ایکوسائیڈ‘‘کےزمرےمیں آتاہے،اسرائیل کی جارحیت سےمقامی آبادی کی صحت کوطویل مدتی خطرات لاحق ہوگئے۔
عباس عراقچی نےعالمی برادری سےمطالبہ کرتےہوئے کہاکہ اسرائیل کوان جنگی جرائم کی سزاملنی چاہیے۔
ایرانی وزیرخارجہ نےمزیدکہاہےکہ مٹی اورزیرزمین پانی کی آلودگی آنےوالی نسلوں کوبھی متاثرکریگی ،اسرائیلی حملوں سےہونیوالی ماحولیاتی تباہی کےاثرات دہائیوں تک برقراررہیں گے۔















