پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

0
12

طلبا و طالبات کیلئے پیشہ ورانہ تعلیم کا جدید انداز،وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو پنجاب حکومت کی طرف سے 3 ماہ کے بعد انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی ملے گا۔ کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کیلئے 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجرا ممکن ہوگا،نیز کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا، جبکہ کلائمٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جس کے تحت نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29 مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے، ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔

Leave a reply