انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ کا خاتمہ

0
8

انسٹا گرام صارفین کیلئے اہم خبر،میٹا نے انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ کو ختم کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان سپورٹ پیج اپ ڈیٹ اور انسٹا گرام ایپ میں صارفین کو الرٹس بھیج کر کیا گیاہے۔
ان الرٹس میں بتایا گیا ہے کہ 8 مارچ 2026 سے انسٹا گرام میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ سپورٹ دستیاب نہیں ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اگر صارفین کی چیٹس اس تبدیلی سے متاثر ہور ہی ہیں، تووہ میڈیا یا میسجز کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، نیز انسٹا گرام کا پرانا ورژن استعمال کر نے والے صارفین کو اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے یہ سپورٹ اس لیے ختم کی گئی ہے، کیونکہ بہت کم افراد اس فیچر کو استعمال کرتے تھے۔اس سے قبل ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ اس کی جانب سے صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔
میٹا کے ترجمان کے مطابق اگر صارفین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ چاہتے ہیں، تو وہ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں ،اس کے علاوہ فیس بک میسنجر میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔

Leave a reply