سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
9

دھوپ، چھاؤں اور بارش کے درمیان آنکھ مچولی،محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے، تاہم دن کے اوقات میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو موسم میں بڑی تبدیلی کا سبب بنے گا۔ آج رات سے 20 مارچ تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔اُدھر مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بارشوں کے اس نئے سلسلے کے باعث دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

Leave a reply