عید الفطر کے ایام میں لاہور کے پارکوں میں خصوصی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

0
7

عید الفطر کے ایام میں پی ایچ اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق لاہورکےپارکوں میں خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔
عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد کے پارکوں میں آمد کے پیش نظر، پی ایچ اے نے شہر کے تمام بڑے پارکوں میں خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، پرسکون اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کہا کہ اے کیٹگری کی پارکوں میں سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پارکوں میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھا جائے گا تاکہ نگرانی مؤثر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے ایام میں پی ایچ اے کے افسران اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا۔پی ایچ اے کے افسران کینٹینز میں مقررہ نرخوں پر عملدرآمد، پارکوں میں صفائی ستھرائی اور شہری سہولتوں کی بہتر فراہمی پر خصوصی توجہ دیں گے۔
ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے یہ بھی کہا کہ گریٹر اقبال، گلشن اقبال، باغ جناح، جلانی پارک اور جلو بوٹینیکل گارڈن میں سخت نگرانی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام شہری بغیر کسی دقت کے عید کی خوشیاں منا سکیں۔

Leave a reply