علی لاریجانی کی شہادت کابدلہ،ایران کی اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش ،200 افرادہلاک وزخمی

0
9

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کےبدلےمیں ایران نےاسرائیل کےدارالحکومت تل ابیب پرمیزائلوں کی بارش کردی۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملوں میں میزائل 100 سے زائد اہداف پر لگے، جس کے نتیجے میں 200 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیانےایرانی حملوں میں 2شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اورمتعددافرادزخمی ہوئےہیں۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے علی لاریجانی کو ایک ممتاز اور قابل قدر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی زندگی بھر مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی ترقی و قومی پالیسی سازی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ایرانی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ علی لاریجانی کی شہادت کا سخت انتقام لیا جائے گا۔

Leave a reply