متحدہ عرب امارات میں عید کی نماز کھلےمقامات پرپڑھنے پرپابندی عائد

کشیدہ صورتحال کےباعث متحدہ عرب امارات میں عید الفطرکی نماز کھلےمقامات پرپڑھنے پرپابندی عائدکردی گئی۔
اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، جبکہ کھلے میدانوں میں نماز عید کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سےتمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں آج اجلاس ہوں گے۔















