بارشوں کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا ، الرٹ جاری

0
11

بارشوں کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی۔ این ڈی ایم اے نے بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کی توقع ہے،جس کےباعث  پہاڑی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اےکاکہناہےکہ بلوچستان کےعلاقے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔

Leave a reply