سعودی عرب اوردیگرخلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

0
10

سعودی عرب اوردیگرخلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔
دوسری جانب ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا میں بھی عید کا دن ہے، جہاں وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی ایک مسجد پہنچے اور مسلمانوں کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوکر مبارکباد دی۔
امریکا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے، جبکہ برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں بھی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply