پی ایس ایل11 کی انفینیٹی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)گیارہ ایڈیشن کی انفینیٹی ٹرافی لاہور پہنچ گئی،یہ ٹرافی مختلف شہروں کا سفر کرتی ہوئی پشاور سے لاہور پہنچی۔ انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی 11 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کی گئی تھی۔
ٹرافی حنیف جیولرز کے 18 ماہر کاریگروں کی 2600 گھنٹوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جبکہ یہ 1600 جیم اسٹونز سے تیار کی گئی ہے۔انفینیٹی ٹرافی ٹور کا آغاز مزار قائد سے ہوا، جس کے بعد اسے کراچی میں ایمپریس مارکیٹ، سی ویو، میئر ویدر ٹاور اور لیاری لے جایا گیا۔
حیدرآباد میں اس کی نمائش مکلی نیکروپولیس، شاہ جہاں مسجد اور حیدرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کی گئی۔ اسلام آباد میں فیصل مسجد اور یادگار پاکستان جبکہ راولپنڈی میں پی ایس ایل کی دو ٹیموں کے مشترکہ ہوم گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا گیا۔سکردو میں ٹرافی کھپلو فورٹ، کٹپانا ڈیزرٹ، گھواری، کیرس سسپنشن برج اور اپر کچورا لیک میں پیش کی گئی۔ پشاور میں بھی اسے تاریخی سیٹھی ہاؤس اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا۔
ٹورنامنٹ کے دوران انفینیٹی ٹرافی مزید مختلف وینیوز کے ساتھ ملتان اور کوئٹہ کا بھی دورہ کرے گی۔















