جنگ کےخاتمےکیلئے ایران نے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کردیں

0
100

ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی فریقین اور ثالثوں نے ایران کو جنگ بندی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔
اہلکار کے مطابق ایک نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط رکھی گئی ہیں، جن میں سب سے پہلی شرط جنگ دوبارہ شروع نہ ہونے کی ضمانت ہے۔
دوسری شرط خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی بندش ہے، جبکہ تیسری شرط جارح کو پیچھے دھکیلنے اور ایران کو ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق ہے۔
چوتھی شرط تمام علاقائی محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہے، پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے نئے قانونی نظام کا نفاذ، جبکہ چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹرز کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کی ملک بدری ہے۔

Leave a reply