پی آئی اےنےملک بھرسےحج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں

0
7

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)نےملک بھرسےحج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں،ائیرلائن 60 ہزار سے زائد عازمین کو حجازِ مقدس پہنچائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج فلائٹ آپریشن 18 اپریل سے شروع ہو کر 21 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران ابتدائی مرحلے میں مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو 200 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال تقریباً 49 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم جبکہ 11 ہزار نجی حج اسکیم کے تحت پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔
قومی ایئرلائن اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہِ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔ بعد از حج آپریشن 30 مئی سے شروع ہو کر 30 جون تک جاری رہے گا۔
پی آئی اے حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کرے گی۔

Leave a reply