بارشوں کا نیا نظام: ملک کے طول و بلد میں بادل برس پڑے

بارشوں کا نیا نظام،جاتی سردی پھر لوٹ آئی، ملک کے طول و بلد میں بادل برس پڑے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد ٹھنڈ بڑھ جانے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔گزشتہ روز کراچی سے کشمیر تک بارش برسنے کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کے میدانی علاقوں کیساتھ شمالی علاقہ جات میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ دیر بالاکے میدانی علاقوں پر بارش، بالا ئی علاقوں لواری ٹاپ اور لواری ٹنل سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری سےموسم سرد ہوگیا۔
گزشتہ چند روز کے دوران ہونیوالی مسلسل بارش سے دریائے پنچکوڑہ میں نچلے درجے کے سیلاب کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں اور شہریوں کو ندی نالوں اور دریائے پنچکوڑہ سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔















