سام سنگ کا اپنے صارفین کیلئے اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

0
5

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے سمارٹ فونز پر موجود ڈیفالٹ میسجنگ ایپل (سام سنگ امیسجز) جلد ہی غیر فعال کر دی جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے یہ اقدام حیران کن نہیں، کیونکہ حال ہی میں متعارف کروائی ڈیوائسز میں گوگل میسجز ایپ پہلے سے انسٹال ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ہونیوالے نوٹس میں سام سنگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ میسجز ایپ جولائی 2026 میں ختم کر دی جائے گی۔
کمپنی نے صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ گوگل میسجز کو اپنی ڈیفالٹ ٹیکسٹنگ ایپ بنا لیں۔
سام سنگ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایپ کی غیر فعالی کی حتمی تاریخ جاننے کیلئے میسجز ایپ دیکھیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ فون جن میں اینڈرائیڈ 11 یا اس سے پرانا ورژن ہے ،وہ سروس کے غیر فعال ہونے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

Leave a reply