جنگ بندی معاہدےسےدیرسےآگاہ کیےجانےپراسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ سےناراض، امریکی اخبار

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل، جو ایران کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کا باضابطہ حصہ نہیں تھا، اس بات پر ناخوش تھا کہ اسے معاہدے کی حتمی صورت کے بارے میں بہت دیر سے آگاہ کیا گیا اور اس سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر واحد رابطہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے اعلان سے کچھ دیر قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلیفون کیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نیتن یاہو نے جنگ بندی میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔















