ایران ،امریکاجنگ بندی مذاکرات:ایرانی وفدکی پاکستان آمد

0
13

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں اہم سفارتی ملاقاتوں اور ’’اسلام آباد ٹالکس‘‘ میں شرکت متوقع ہے۔
وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں، جو پاکستان اور خطے کی صورتحال سے متعلق اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
اسلام آباد پہنچنے پر وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ بات چیت میں تعمیری پیش رفت ہوگی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان فریقین کو پائیدار اور دیرپا حل کی جانب لے جانے میں سہولت کاری کے لیے پُرعزم ہے۔
اسلام آباد میں جاری’’اسلام آباد ٹالکس‘‘ کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جنہیں خطے میں امن و تعاون کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply