آرٹیمس 2 مشن کامیاب، خلا بازوں کی بحفاظت زمین پر واپسی

0
4

آرٹیمس 2 مشن کے چاروں خلا باز جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں بحفاظت اتر گئے۔
خلا بازوں نے 10 روزہ مشن کے دوران تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر طے کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگایا اور پھر زمین پر واپس پہنچ گئے۔
یہ مشن تقریباً 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے کر گیا۔
مشن کمانڈر ریڈ وائزمین نے کہا کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں اور اس سفر کو انہوں نے یادگار قرار دیا۔

Leave a reply