ایران کے منجمداثاثوں کی بحالی کی خبروں کووائٹ ہاؤس نےمستردکردیا

0
18

وائٹ ہاؤس نے ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
اس سے قبل سینئر ایرانی ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی ذرائع نے اس مبینہ پیش رفت کو خیرسگالی اور پائیدار امن معاہدے کی جانب ایک اہم اشارہ قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقل امن معاہدہ اثاثوں کی بحالی اور آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔

Leave a reply