گڈزٹرانسپورٹ کاکرایوں میں 40فیصدکمی کااعلان

0
6

گڈزٹرانسپورٹ نےکرایوں میں 40فیصدکمی کااعلان کردیا۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کی جائے گی۔
ملک شہزاد اعوان نے امید ظاہر کی کہ حکومت آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے گی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے ناجائز چالانوں میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹیکسز میں مزید ریلیف دیں۔

Leave a reply