برطانیہ نے آبنائے ہرمز ناکہ بندی میں شمولیت سے انکار کر دیا،برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے فیصلے میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی اور اس کے کھلے رہنے کی حمایت جاری رکھے گا، کیونکہ یہ عالمی معیشت اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا ٹول عائد نہیں ہونا چاہیے، اور برطانیہ فرانس سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر آزاد بحری گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے ایک وسیع اتحاد تشکیل دینے پر کام کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ادائیگی کرنے والے جہازوں کو روکا جائے گا۔















