کسی بھی غلط اقدام کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا،باقرقالیباف

0
100

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بیان پر سخت ردعمل دیتےہوئےکہاکہ کسی بھی غلط اقدام کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہاکہ ’’نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی لوگ 4 سے 5 ڈالر فی بیرل پیٹرول کو یاد کریں گے۔‘‘
قالیباف نے مزید خبردار کیا کہ ایران کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے، اور کسی بھی غلط اقدام کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
ان کے مطابق اگر امریکا جنگ کرے گا تو ایران بھی جواب دے گا، اور اگر مذاکرات کیے جائیں گے تو ایران منطق کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

Leave a reply