آبنائےہرمزکھلوانےکیلئےایران کاانفرااسٹرکچرتباہ کرینگے،امریکی وزیرجنگ

0
4

آبنائےہرمزکھلوانےکیلئےایران کاانفرااسٹرکچرتباہ کرینگے،امریکی وزیرجنگ

آبنائےہرمزکھلوانےکیلئےایران کاانفرااسٹرکچرتباہ کرینگے،امریکی وزیرجنگ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران بمباری سے تباہ ہونے والے میزائل لانچرز دوبارہ فعال کر رہا ہے۔
ان کے مطابق امریکا کو ایران کی جانب سے فوجی اثاثوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور اس حوالے سے امریکی مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا کی صلاحیت کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور جتنا وقت درکار ہوگا، ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی دھمکی کو کنٹرول نہیں بلکہ قزاقی سمجھا جائے گا۔

Leave a reply