امریکاکااسلحہ،ایٹمی موادکی ترسیل روکنےکیلئےایران جانیوالےبحری جہازوں کی تلاشی کااعلان

0
8

امریکا نے ایران کی جانب جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر حساس مواد کی ترسیل کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
امریکی نیوی ایڈوائزری کے مطابق ایران جانے والے جہازوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان پر ہتھیار، ویپن سسٹمز، ایٹمی مواد یا دیگر ممنوعہ اشیاء جیسے خام یا صاف تیل، لوہا، اسٹیل یا ایلومینیم موجود نہ ہوں۔
نیوی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تلاشی کارروائیاں کھلے سمندروں میں کہیں بھی انجام دی جا سکتی ہیں۔

Leave a reply