لبنان اوراسرائیل میں جنگ بندی دہائیوں پرانے تنازع کے خاتمے کیلئے ٹھوس قدم ہے،ٹرمپ

0
12

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ لبنان اوراسرائیل میں جنگ بندی دہائیوں پرانے تنازع کے خاتمے کیلئےایک ٹھوس قدم ہے۔
حال ہی میں صدرڈونلڈٹرمپ نےسوشل میڈ یاپوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نےاسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے بعد خطے کی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے حزب اللہ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے تشدد ترک کرنے اور مفاہمت کا راستہ اپنانے کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں مزید خونریزی کی کوئی گنجائش نہیں اور مستقل امن وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
ٹرمپ نے اس موقع کو حزب اللہ کے لیے ایک’’اہم موقع‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیے۔
ان کے اس بیان کو واشنگٹن میں متوقع امن مذاکرات سے قبل ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ طویل عرصے سے جاری تنازع کے حل کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a reply