آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ میں دشمن پاکستان کی عسکری صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گیا،سربراہ پاک فضائیہ

0
8

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والے آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کے دوران دشمن پاکستان کی عسکری صلاحیت اور مہارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے لیے کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ’’معرکہ حق‘‘ اور’’بنیان المرصوص‘‘ کے دوران پاک فوج کی حکمت عملی سب نے دیکھی، جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے مار گرائے اور تاریخ رقم کی۔
ائیر چیف مارشل نے مزید کہا کہ مئی کے واقعات میں دشمن پاکستان کی صلاحیتوں سے حیران رہ گیا، اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور شاندار کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Leave a reply