بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،پی سی بی نے16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں میں سے پانچ پلیئرز اس وقت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) کے ریڈ بال کیمپ کا حصہ ہیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا، جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔
پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد قومی کیمپ میں شامل ہوں گے۔سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
اسکواڈ میں شان مسعود، عبداللہ شفیق، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔















