ایران میں ہزاروں افراد کا سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ

0
6

ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔
تہران میں انقلاب اسکوائر پر ہونے والے اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور سپریم لیڈر کے حق میں اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسی طرح ایک اور ریلی میں مائیں اپنے بچوں کے ہمراہ بھی شریک ہوئیں۔
دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد نے ایران، لبنان، عراق اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں بھی آواز بلند کی۔

Leave a reply