لوگ مصروفیات، مسائل کی وجہ سے رشتوں میں خوشی برقرار نہیں رکھ پاتے،طوبیٰ انور

0
2

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں محبت کا تصور بدل گیا ہے اور لوگوں میں حقیقی پیار اور رومانس کم ہوتا جا رہا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران محبت سے متعلق سوال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی آپ کو توجہ اور خیال دے تو اسے محبت سمجھا جاتا ہے، تاہم ان کے مطابق اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں میں سچی محبت اور احساسات کم ہو رہے ہیں۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ پہلے کے زمانے میں والدین کے دور جیسا پیار اور رومانس موجود تھا، لیکن اب وہ کیفیت نظر نہیں آتی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے لوگ مختلف مصروفیات، مسائل اور زیادہ آپشنز کی وجہ سے رشتوں میں وہ خوشی اور توجہ برقرار نہیں رکھ پاتے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمیشہ ساتھ رہنے جیسے خیالات یا فلمی انداز کی محبت، جیسا کہ بالی ووڈ یا شاہ رخ خان کی فلموں میں دکھایا جاتا ہے، اب حقیقت میں کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

Leave a reply