مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کااجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہونے کا امکان

0
9

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اعلیٰ سطح کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ح*ملو*ں اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر مشترکہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آئندہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اگست 2026 میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تمام رکن ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

Leave a reply