آبنائےہرمزسےگزرنےکی کوشش کرنیوالے2ٹینکرزکوواپس بھیج دیا،ایرانی بحریہ کادعویٰ

ایرانی افواج کے مطابق آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکرز کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دونوں ٹینکرز، جو بوٹسوانا اور انگولا کے جھنڈوں کے تحت چل رہے تھے، اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے وارننگ جاری کیے جانے کے بعد دونوں جہازوں کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔















