ایرانی شہربندرعباس میں شاہد136ڈرون کی نمائش،لوگوں نےڈرون پر پیغامات تحریر کیے

0
5

ایرانی مسلح افواج کی جانب سے بندر عباس میں منعقدہ ایک عوامی ریلی کے دوران شاہد 136 خودکش ڈرون کی نمائش کی گئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ریلی میں شریک شہریوں نے ڈرون پر مختلف پیغامات بھی درج کیے، جس سے تقریب میں عوامی شرکت کا پہلو بھی نمایاں ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ تنازع کے دوران ایرانی مسلح افواج کی جانب سے خطے میں مختلف اہداف کے خلاف شاہد 136 ڈرونز کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اسی نوعیت کے ڈرونز سے ایک امریکی E-3 سینٹری طیارے کو بھی نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

Leave a reply