خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگزکراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے مات دیدی

0
3

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
لاہورقلندرزکی جانب سے عبداللہ شفیق نے 62 جبکہ فخر زمان نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کراچی کی جانب سے معین علی نے دو جبکہ حسن علی اور رضوان اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ابتدا اچھی نہ رہی اور ابتدائی بیٹرز جلد آؤٹ ہو گئے، تاہم معین علی نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔میچ کا رخ اس وقت بدلا جب خوشدل شاہ کریز پر آئے اور آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔
انہوں نے صرف 14 گیندوں پر 44 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر بھی 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔کراچی کنگز نے ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کر لیا اور یوں پلے آف کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی 17 اور ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد 8،8 پوائنٹس کے ساتھ اگلی پوزیشنز پر موجود ہیں۔

Leave a reply