امریکا ،اسرائیل حملوں کے55دن بعدایران میں بین الاقوامی پروازیں دوبارہ بحال

0
5
امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے تقریباً 55 دن بعد ایران میں بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مختلف بین الاقوامی شہروں کے لیے پروازیں بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مدینہ، مسقط، استنبول، دوحہ، شنگھائی اور گوانگژو شامل ہیں۔
مزید برآں تقریباً دو ماہ بعد پہلی بار دوحہ سے قطر ایئرویز کی پرواز تہران کے لیے روانہ ہوئی۔ اسی طرح تہران سے آج دبئی، لاہور، نجف اور مسقط کے لیے بھی پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں فلائٹ آپریشن کو مزید وسعت دی جائے گی اور بین الاقوامی فضائی روابط بتدریج معمول پر لائے جائیں گے۔

Leave a reply