فلم سازوں کیلئے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

فلم بینوں کیلئے خوشی کا سامان ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔
فلم سٹی میں فلمی صنعت کی بحالی کو جدید ٹیکنالوجی، سہولتوں اور وسائل کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ فلم، ٹی وی، اینی میشن اور ڈیجیٹل میڈیا کیلئے جدید سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی، وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کیلئے بیرون ملک انحصار کو کم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب فلم سٹی لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جا رہا ہے اور یہ فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل اینڈ ٹو اینڈمیڈیا پروڈکشن منصوبہ ہے۔














