پاکستان زمبابوے سیریز :فاطمہ ثناکی قیادت میں ویمنز سکواڈ کا اعلان

0
4

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئےفاطمہ ثناکی قیادت میں ویمنزقومی سکواڈ کااعلان کردیاگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔
پی سی بی کے مطابق سیریز 4 سے 9 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تینوں ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو شیڈول ہیں، جبکہ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ بھی ہے، جس کے باعث اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
زمبابوے کی خواتین ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کیلئے 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

Leave a reply