آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کیلئے چین متحرک

0
4

چین نے آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اپنا سفارتی کردار مزید فعال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیجنگ خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا اور چینی بحری جہازوں و عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
چین نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز میں جلد امن بحال ہوگا اور تمام فریقین کشیدگی کم کرنے کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں گے۔

Leave a reply