مہنگے پٹرول کیخلاف اقبال آفریدی کا منفرد احتجاج،سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

0
7

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے منفرد انداز میں احتجاج کیا۔
اقبال آفریدی سائیکل پر سوار ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگے پٹرول نے عام شہری کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور عوام بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
اقبال آفریدی کے اس منفرد احتجاج کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

Leave a reply