2026 ، سعودی حکومت کا عازمین حج کیلئے رضا کارانہ خدمات کے نئے پیج کا آغاز discoverpakistan ty

0
4

مکہ مکرمہ میں سعودی وزارتِ افرادی قوت نے رواں حج سیزن کے آپریشنل منصوبوں کے تحت عازمینِ حج کی سہولت کے لیے رضاکارانہ خدمات کے ایک نئے پیکج کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پیکج کے تحت رش والے مقامات پر رضاکارانہ خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

رپورٹ کے مطابق رضاکاروں کی ٹیمیں بری، فضائی اور بحری راستوں سے آنے والے عازمین کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رہنمائی اور مدد فراہم کر رہی ہیں۔

وزارت کی جانب سے رضاکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے، جبکہ یہ ٹیمیں مختلف ایئرپورٹس، بری سرحدی چوکیوں، بندرگاہوں اور ریلوے اسٹیشنز پر تعینات کی گئی ہیں۔

یہ رضاکارانہ اقدامات مسجد الحرام، مقدس مقامات، ریلوے اسٹیشن اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سمیت مختلف مقامات پر نافذ کیے گئے ہیں۔

تربیت یافتہ رضاکار عازمین کو رہنمائی، مدد اور انتظامی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان کی آمدورفت اور عبادات کا سفر مزید آسان بنایا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق اس سال اس اقدام میں فیملی گائیڈنس سینٹرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ خاندانی ہم آہنگی اور سہولت کے پہلو کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف ادارے اور نوجوانوں کی تنظیمیں بھی اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ 1500 سے زائد مرد و خواتین رضاکار مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Leave a reply